6 ستمبر 2012 - 19:30

کراچي ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں مزيد تين افراد کو قتل کرديا گيا ہے -

ابنا: کراچي ميں پوليس اور مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ لياقت آباد ميں سندھي ہوٹل کے قريب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ايک نوجوان کو قتل کرديا - پاک کالوني کے علاقے ريکسر لائن ميں لياري ندي سے دو افراد کي ہاتھ پاؤں بندھي لاشيں برآمد ہوئيں- پوليس کا کہنا ہے کہ دونوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کيا گيا ہے - کراچي ميں کافي عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاري ہے جس ميں زيادہ تر شيعہ مسلمانوں کو نشانہ بنايا جاتا ہے.

.....

/169